وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے شہاز شریف کے علاوہ اپوزیشن کے کسی اور اراکین اسمبلی کے لئے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔ وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے شہاز شریف کے علاوہ اپوزیشن کے کسی اور اراکین اسمبلی کے لئے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔ وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی کو عوام اور حکومتی نمائندوں سے رابطوں کی ہدایات کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ ادارہ جاتی کاموں کے لئے خود کو زیادہ سے زیادہ متحرک کریں۔ شکایات کے لئے قومی پورٹل بنایا جاچکا ہے جو آئندہ 48 گھنٹوں میں شکایات وصول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال ہو جائے گا۔

مزید خبریں