سپیکر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے‘ واک آﺅٹ کرنا اپوزیشن کا حق ہے‘ انہیں ایوان میں واپس آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ پیر کو قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے‘ واک آﺅٹ کرنا اپوزیشن کا حق ہے‘ انہیں ایوان میں واپس آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ پیر کو قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آﺅٹ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی اعتراض نہیں‘ میاں شہباز شریف ایوان میں آئیں اور اپنا نکتہ نظر بیان کریں۔ پروڈکشن آرڈر کا احترام لازم ہے۔ اپوزیشن اور حکومت ایوان کے دو پہیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایوان کی کارروائی کو آگے نہیں بڑھنے دے گی تو اس سے ایوان کی کارکردگی متاثر ہوگی۔ حکومت اور اپوزیشن نے مل کر فیصلہ کرنا ہے کہ ایوان کو کیسے چلانا ہے۔ اپوزیشن یہاں اپنا نکتہ نظر پیش کرے۔ اپوزیشن کو ذمہ داری اور حکومت کو بردباری سے آگے بڑھنا ہے۔

مزید خبریں