وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور ادبی ورثہ شفقت محمود کا نیشنل بک فاﺅنڈیشن کا دورہ

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور ادبی ورثہ شفقت محمود نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن کا پیر کو دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ادارے کا بورڈ اف گورنرز ابھی تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے ادارے کا …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور ادبی ورثہ شفقت محمود نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن کا پیر کو دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ادارے کا بورڈ اف گورنرز ابھی تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے ادارے کا بورڈ جلد از جلد بنانے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی وزیر نے سیکرٹری ادبی ڈویژن کو ہدایت کی کہ نیشنل بک فاﺅنڈیشن کو فلاحی ادارے کے ساتھ ساتھ ایک نفع بخش ادارہ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ادارے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ شفقت محمود نے فیس دے کر نیشنل بک فاونڈیشن کی ممبرشپ بھی حاصل کی اور نیشنل بک فاونڈیشن کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

مزید خبریں