اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، یو اے ای اور پاکستان توانائی، معاشی ترقی، زراعت اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔ وزارت تجارت سے …
متحدہ عرب امارات اور پاکستان توانائی، معاشی ترقی، زراعت اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں، عبدالرزاق داﺅد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، یو اے ای اور پاکستان توانائی، معاشی ترقی، زراعت اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔ وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اور یو اے ای ان خصوصی دوستانہ تعلقات کو سٹرٹیجک پارٹنر شپ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں ہونے والی ایکسپو 2020ءخطہ کے ممالک کیلئے ایک بڑا موقع ہے، پاکستان اس ایکسپو میں خصوصی طور پر شرکت کرے گا اور اپنا پویلین قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای میں ہونے والی ایکسپو 2020ءمیں شرکت کیلئے پاکستان کی طرف سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ مو¿ثر انداز میں ایکسپو میں حصہ لیا جا سکے۔








