وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بالخصوص خیبر پختونخوا میں معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی۔ چکدرہ،چترال،گلگت بلتستان سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام ایک سال میں شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو وزارت مواصلات میں مالا کنڈ …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بالخصوص خیبر پختونخوا میں معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی۔ چکدرہ،چترال،گلگت بلتستان سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام ایک سال میں شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو وزارت مواصلات میں مالا کنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ مراد سعید نے کہا کہ معاشی اور معاشرتی ترقی میں روڈ انفراسٹرکچر کلیدی حیثت رکھتا ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ خیبر پختونخوا قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور یہاں پر سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت کے فروغ کے روشن امکانات ہیں۔

مزید خبریں