اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے کے حل کے لئے قومی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں پانی کی قلت کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کو پانی کی قلت کا سامنا ہے لیکن یہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں پانی کی قلت کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس پر بحث کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے کے حل کے لئے قومی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں پانی کی قلت کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کو پانی کی قلت کا سامنا ہے لیکن یہ مسئلہ صرف سندھ کا نہیں بلکہ پورے ملک کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔ کراچی میں لوگ کئی دہائیوں سے ٹینکروں پر گزارہ کر رہے ہیں ان کو پینے کا پانی دستیاب نہیں۔ ہم پانی کے مسئلے کو اس سنجیدگی سے نہیں لے سکے جس طرح لینا چاہیے تھا۔ ہمارا مقصد کسی سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔ ماضی میں پانی کے معاملے پر توجہ نہیں دی گئی۔ ایوان میں بحث کرائی جائے۔ یہ صوبوں اور مرکز کی لڑائی نہیں ‘ صوبوں اور وفاق کی اپنی اپنی ذمہ داری ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اس مسئلے کے حل کے لئے قومی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پانی انسانی حقوق کا معاملہ ہے‘ صوبائی مسئلہ نہیں ہے۔ کے فور کے لئے فنڈز سابق حکومتوں کے دور میں نہیں دیئے گئے۔ ہماری حکومت پر الزام تراشی غلط ہے۔ یہ قومی سطح کا معاملہ ہے۔ پانی قومی مسئلہ ہے اس پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔








