وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ترک میڈیا کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے جہاں پر میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے اور وہ معاشرے کے نگران کا کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک میڈیا کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے جہاں پر میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے اور وہ معاشرے کے نگران کا کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک میڈیا کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے سیاحتی مقامات کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے اور پاکستان میں سیاحوں کی دلچسپی کے بہت سے دلفریب اور خوبصورت مقامات ہیں، پاکستان سیاحوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ شمالی علاقہ جات میں خوبصورت سیاحتی مقامات کا نظارہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے قریبی ثقافتی، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں اور ان کے باہمی تعلقات بھائی چارے اور لوگوں کے لوگوں سے رابطوں کی بنیاد پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے تعلقات پہلی جنگ عظیم سے قائم ہیں جب ترکی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہا تھا اور برصغیر کے مسلمانوں نے ترکی کی تحریک خلافت کے دوران عثمانی ریاست کی بحالی میں مدد کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا دراصل پاکستان کے متوسط طبقہ اور نوجوانوں کا انقلاب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو درحقیقت ملک کا ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

مزید خبریں