اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پیر کو پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ کا دورہ کیا جہاں ان کو پی اے سی میں جاری مختلف منصوبوں کے حوالہ سے بریف کیا گیا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پیر کو پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ کا دورہ کیا جہاں ان کو پی اے سی میں جاری مختلف منصوبوں کے حوالہ سے بریف کیا گیا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی دفاعی پیداوار کے حوالہ سے ایک فلیگ شپ ادارہ ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اپنے تمام منصوبوں میں خود انحصاری اور بین الاقوامی معیارات کے حصول پر پی اے سی کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے پی اے سی کو مستقبل میں اپنے بھرپور اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں آمد پر جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال چیئرمین پی اے سی کامرہ ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری نے کیا۔








