وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس‘ مختلف ذرائع سے ترسیلات زر کی وصولیوں میں اضافہ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں پیر کو مختلف ذرائع سے ترسیلات زر کی وصولیوں میں اضافہ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ترقی انسانی وسائل ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ترسیلات زر بھیجنے کے حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا اور …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں پیر کو مختلف ذرائع سے ترسیلات زر کی وصولیوں میں اضافہ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ترقی انسانی وسائل ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ترسیلات زر بھیجنے کے حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا اور بینکاری کی سہولیات میں بہتری کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا تھا کیونکہ بینکنگ سہولیات کی کمی سے حوالہ اور ہنڈی مافیا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اجلاس میں مختلف شراکت داروں نے بھی شرکت کی اور ترسیلات زر کی وصولی میں اضافہ اور سہولیات کی بہتری کے حوالے سے تکنیکی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے سمندر پار پاکستانی ڈویژن سے کہا کہ افرادی قوت کو بیرون ملک بھیجنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کرے۔ انہوں نے نیشنل بینک آف پاکستان کو ہدایت کی کہ تمام ورکرز کے بینک اکاﺅنٹ کھولنے کیلئے اقدامات کرے۔

مزید خبریں