ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کی سعودی عرب اور یمن تنازعہ کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی ثالثی کاوشوں کی تعریف

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے سعودی عرب اور یمن تنازعہ کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی ثالثی کاوشوں کو سراہا ہے۔ پیر کو ترک سفارتخانہ میں ترکی کے قومی دن کی تقریب کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثالثی سے خطے میں امن و امان کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سعودی …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے سعودی عرب اور یمن تنازعہ کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی ثالثی کاوشوں کو سراہا ہے۔ پیر کو ترک سفارتخانہ میں ترکی کے قومی دن کی تقریب کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثالثی سے خطے میں امن و امان کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 6.2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے اس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے ایران کے اغواءشدہ 12 سرحدی محافظوں کی بازیابی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپ جیش العدل نے اس اغواءکی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم انہوں نے واقعہ میں کسی تیسرے ملک کے ملوث ہونے کے خدشہ کو بھی رد نہیں کیا ہے کیونکہ ایسی کاوشوں سے پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو متاثر کرنے کی سازش ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں