وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیلئے شریف خاندان کی کوئی اہمیت نہیں رہی، احتساب کا عمل منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، سعودی پیکج کے بعد مزید دوبڑے پیکجز آرہے ہیں، کسی بیورو کر یٹ کو منتخب نمائندے کا فون نہ سننے کا اختیار نہیں، اپوزیشن کے پاس نظریہ ہے نہ ہی کوئی لیڈرشپ، …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیلئے شریف خاندان کی کوئی اہمیت نہیں رہی، احتساب کا عمل منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، سعودی پیکج کے بعد مزید دوبڑے پیکجز آرہے ہیں، کسی بیورو کر یٹ کو منتخب نمائندے کا فون نہ سننے کا اختیار نہیں، اپوزیشن کے پاس نظریہ ہے نہ ہی کوئی لیڈرشپ، اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے کہ ان کے خلاف مقدمات روک دئیے جائیں، اپوزیشن کی تمام حکمت عملی این آر او لینے کیلئے ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اے پی سی کا بلانا اور انکے دیگر معاملات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ لوگ این آر او ہی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران پہلے بھی این آر او کرکے چلے گئے تھے لیکن یہ مانتے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو آل پارٹیز کانفرنس ہورہی ہے اسے دیکھتے ہوئے بتایا جائے کہ آصف زرداری ، نواز شریف اور فضل الرحمان کا آپس میں کیا نظریہ ہے، یہ سب صرف اس لئے اکھٹے ہو رہے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی این آر او ہوجائے، ان کا مقصد ہی این آر او لینا ہے اس کے سوا کچھ اور نہیں۔

مزید خبریں