وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ مخالفین نے مجھے اڑانے کی دھمکی دی جس پر میں نے ڈی ایس پی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایس ایس پی سے رابطہ کرنے کا کہا، ایس ایس پی سے رابطہ کرنے پر کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد کو تحریری درخواست دوں، چیئرمین سینٹ اور …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ مخالفین نے مجھے اڑانے کی دھمکی دی جس پر میں نے ڈی ایس پی سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایس ایس پی سے رابطہ کرنے کا کہا، ایس ایس پی سے رابطہ کرنے پر کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد کو تحریری درخواست دوں، چیئرمین سینٹ اور شبلی فراز کو بھی بتایا، 38مرتبہ کال کرنے اور 22 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی آئی جی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک ذمہ دار انسان ہوں، میرے مخالفین نے 25 اکتوبر کو میرے سکیورٹی گارڈکودھمکی دی کہ ہم علاقہ غیر کے لوگ ہیں اور تمہیں اور تمہارے خان کو بم سے اڑا دیں گے، اس کے بعد میں نے ڈی ایس پی کو فون کیا جنہوں نے مجھے ایس ایس پی کوکال کرنے کا کہا جس پر میں نے ایس ایس پی امین بخاری کوکال کی تو انہوں نے مجھے کہا کہ آپ آئی جی اسلام آباد کودرخواست دیں جس پر میں نے آئی جی کو تحریری درخواست کی لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، دھمکی دینے والوں کے مویشیوں نے میرے باغیچے کو نقصان پہنچایا اور میرے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا، انہیں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے زخمی کیا گیا جو اس وقت پمزہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں