اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ قومی مفاد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہونا چاہئے، ملک وقوم کی بہتری کیلئے مزید صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ورلڈ سرائیکی کانگریس کی طرف سے جنوبی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں دئے گئے …
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ قومی مفاد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہونا چاہئے، ملک وقوم کی بہتری کیلئے مزید صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ورلڈ سرائیکی کانگریس کی طرف سے جنوبی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو ملتان اور ٹیکسلا کی تہذیب صدیوں پرانی ہے اور مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور دانشوروں کے درمیان بیٹھا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی چنگاری تو بہت عرصہ پہلے سلگ چکی تھی مگر اس تحریک کو بھرپور انداز میں پاکستان تحریک انصاف ایوانوں تک لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ ہم جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے مگر اس کیلئے بے شمار قانونی پیچیدگیاں ہیں جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔








