اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ نے ریجنل آفس کراچی کا دورہ کیا۔ ریجنل جنرل منیجر اشفاق جمانی نے کراچی ریجن کی غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور چینلز کے خلاف جاری مہم سے آگاہ کیا۔ ریجنل جنرل منیجر کراچی نے گزشتہ 4 روز کی کارکردگی سے چیئرمین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پیمرا نے انٹیلی جنس ، ایف آئی اے اور …
چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا ریجنل آفس کراچی کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین پیمرامحمد سلیم بیگ نے ریجنل آفس کراچی کا دورہ کیا۔ ریجنل جنرل منیجر اشفاق جمانی نے کراچی ریجن کی غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور چینلز کے خلاف جاری مہم سے آگاہ کیا۔ ریجنل جنرل منیجر کراچی نے گزشتہ 4 روز کی کارکردگی سے چیئرمین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پیمرا نے انٹیلی جنس ، ایف آئی اے اور رینجرز کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں جن میں صدر الیکٹرانکس مارکیٹ اور کورنگی کے گودام شامل ہیں، پر چھاپے مارے، ان چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی سامان قبضہ میں لیا گیا جس میں 7387 ایل این بی ، 5840 ڈش انٹینا و دیگر سامان اور 1853ریسیور شامل ہیں۔ چیئرمین پیمرا نے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید مو¿ثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے سٹاف کو تلقین کی سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ملک سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے تاکہ پاکستانی انڈسٹری فروغ پاسکے۔ چیئرمین پیمرا نے افسران اور سٹاف سے بات کرتے ہوئے روزمرہ امور اور ریکوری سے متعلق بریفنگ لی اور پیمرا قوانین پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا۔








