چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی ترقی بڑھانے کیلئے سی پیک کے تحت جلد نئے منصوبے شروع کئے جائینگے،سی پیک فریم ورک کے اجراء سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ چین سے قبل اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی ترقی بڑھانے کیلئے سی پیک کے تحت جلد نئے منصوبے شروع کئے جائینگے،سی پیک فریم ورک کے اجراء سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ چین سے قبل اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی بڑھانے کیلئے سی پیک کے تحت جلد زرعی سیکٹر میں نئے منصوبے شروع کر دیئے جائیں گے۔مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان نے زراعت سے فائدہ نہیں اٹھایا جو ملکی معیشت کیلئے انتہائی اہم سیکٹر ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی سیکٹر کی ترقی کیلئے ڈرپ ایریگیشن،میکانائزڈ فارمنگ اور ہائبرڈ سیڈز کو متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔سفیر نے کہا کہ تعلیمی سیکٹر میں تقریبا پچیس ہزار سے زائد پاکستانی طلباءو طالبات چینی جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت،فنانس،دفاع،سیکورٹی،سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے مابین کثیرالجہتی تعاون جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین اس لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید خبریں