گورنر سندھ عمران اسماعیل کی برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ منگل کو گورنر سندھ نے برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین رحمن چشتی سے ملاقات کی۔ رحمن چشتی برطانوی وزیراعظم کے پاکستان کیلئے خصوصی تجارتی نمائندہ بھی ہیں۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کی باہمی …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ منگل کو گورنر سندھ نے برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین رحمن چشتی سے ملاقات کی۔ رحمن چشتی برطانوی وزیراعظم کے پاکستان کیلئے خصوصی تجارتی نمائندہ بھی ہیں۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کی باہمی تجارت کے فروغ کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو نئے پاکستان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

مزید خبریں