سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر احمد حشمت کا کولمبو میں کشمیر سٹڈی فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر احمد حشمت نے کہا ہے کہ کشمیر دنیا کا غیر حل شدہ دیرینہ تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر خطہ میں استحکام کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے، خطہ کی اقتصادی ترقی اور تمام ملکوں میں عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر احمد حشمت نے کہا ہے کہ کشمیر دنیا کا غیر حل شدہ دیرینہ تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر خطہ میں استحکام کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے، خطہ کی اقتصادی ترقی اور تمام ملکوں میں عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کولمبو میں کشمیر سٹڈی فورم کے زیر اہتمام کشمیر کے تنازعہ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے شرکاءکو مسئلہ کشمیر کی تاریخ کے بارے میں بریف کیا اور کہا کہ کشمیر کا تنازعہ دنیا کا دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، مسئلہ کے حل میں تاخیر سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاورزیوں، ماورائے عدالت قتل عام اور انسانیت کے خلاف دیگر جرائم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں