نوشہرہ، مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ اکوڑہ خٹک میں ادا کر دی گئی ، دارلعلوم حقانیہ میں سپردخاک

233
APP74-03 NOWSHERA: November 03 - A large number of people attending the funeral procession of Moulana Sami-ul-Haq at Akora Khattak, Nowshera. Moulana Sami-ul-Haq was assassinated by unknown attackers in his home at Rawalpindi last day. APP photo by Shaheryar Anjum

نوشہرہ۔03 نومبر(اے پی پی)جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں دارلعلوم حقانیہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کے بیٹے مولاناحامد الحق نے پڑھائی جس کے بعد انہیں اپنے والد مولانا عبدالحق کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے سیاسی و مذہبی قائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ میں گورنرشاہ فرمان ، وزیراعلیٰ محمودخان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے قائمقام صدر غلام بلور، مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفر الحق، امیر مقام، لیاقت بلوچ اور سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت دارلعلوم حقانیہ کے طلباءاوردیگرافرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔دوسری جانب مولانا سمیع الحق کی رہائش گاہ اور اطراف میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔