م ڈھاکہ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) مہدی حسن مرزا کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 218 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر کردیا۔ مہدی حسن مرزا نے میچ کی دوسری اننگز میں انتہائی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، …
مہدی کی تباہ کن باﺅلنگ، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 218 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی

مزید خبریں
م ڈھاکہ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) مہدی حسن مرزا کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 218 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر کردیا۔ مہدی حسن مرزا نے میچ کی دوسری اننگز میں انتہائی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، انکی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث مہمان ٹیم میچ کے پانچویں اور آخری 443 رنز ہدف کے تعاقب میں 224 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، مہمان ٹیم کے چار کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ برینڈن ٹیلر نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری سکور کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نا بچا سکے، وہ ناقابل شکست 106 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ مشفیق الرحیم کو میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ تیجل الاسلام کو عمدہ باﺅلنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








