کوالالمپور۔ 16 نومبر(اے پی پی)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ کا رجحان بحال ہو گیا جس کی وجہ عالمی منڈی میں سویا بین آئل کے نرخ بہتر ہونا ہے،پام آئل کے نرخ گزشتہ کئی ماہ مسلسل گراوٹ کا شکار رہے اور بدھ کو اس کے فی ٹن نرخ تین سال کی کم ترین سطح پر آگئے تھے۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری میں …
پام آئل کے نرخوں میں اضافہ کا رجحان بحال
کوالالمپور۔ 16 نومبر(اے پی پی)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ کا رجحان بحال ہو گیا جس کی وجہ عالمی منڈی میں سویا بین آئل کے نرخ بہتر ہونا ہے،پام آئل کے نرخ گزشتہ کئی ماہ مسلسل گراوٹ کا شکار رہے اور بدھ کو اس کے فی ٹن نرخ تین سال کی کم ترین سطح پر آگئے تھے۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری میں سپلائی کے لیے سودے 0.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 1980 رنگٹ (472.55 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل43917 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔









