ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کنگسٹن۔17 نومبر(اے پی پی) ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ہرایا، ہاولے میتھیوز نے عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے 68 رنز کی اننگز کھیلی اور 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، میتھیوز میچ کی …

کنگسٹن۔17 نومبر(اے پی پی) ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ہرایا، ہاولے میتھیوز نے عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے 68 رنز کی اننگز کھیلی اور 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، میتھیوز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، آنیا شربسول کی شاندار ہیٹرک کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 187 رنز بنائے، ہاولے میتھیوز نے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہیں، دیندرا ڈوٹن 49 اور کپتان سٹیفنی ٹیلر 41 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں کھلاڑی رہیں، جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی

مزید خبریں