وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی این آر اے کے وفد سے گفتگو

89
APP01-19 ISLAMABAD: November 19 – Federal Minister for Railways Sheikh Rashid Ahmed meeting with NRA delegation China headed by An Lusheng, Deputy Administrator at Ministry of Railways. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن اور پاکستان ریلوے کے درمیان فریم ورک معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آر اے) کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ این آر اے کے وفد کی صدارت ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر این لو شینگ کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفد نے کہا کے موجودہ حکومت سی پیک کی اہمیت سے آگاہ ہے، وہ یہ جانتی ہے کہ سی پیک میں ریلوے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ دونوں وفود میں یہ طے پایا کہ دو دن میں ماہرین کی ٹیمیں مفصل گفتگو کر کے مسائل کا حل تیار کریں گی اور حتمی رپورٹ25 دسمبر 2018 کو تیار ہوگی۔ این آر اے کے وفد نے واضح کیا کہ ایم ایل 1 پاکستان کا ایک اہم انفراسٹرکچر ہے۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ ایم ایل 1 کی اپ گریڈیشن کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا چاہیے مزید براں حکومت ایم ایل 1 ور 2 میں خاص دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دوست اور اہم ہمسایہ ملک ہے۔ این آر اے اور پاکستان ریلوے باہمی تعاون کے لیے تیار ہیں۔