وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے ڈاکٹر نیما سعید عابد کی قیادت میں ڈبلیو ایچ او کے وفد کی ملاقات

132
APP100-19 ISLAMABAD: November 19 - Human Rights Minister Dr Shireen mazari talking to Dr Nima Saeed Abid, Acting WHO Representative in Pakistan who called on her. APP

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پیر کو ڈاکٹر نیما سعید عابد کی قیادت میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ ڈاکٹر مریم ملک، ٹیکنیکل ایڈوائزر، ڈبلیو ایچ او کے علاوہ سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ خاص کر معذور افراد کے حقو ق اور اس حوالہ سے قوانین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور جامع ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قوانین پر عملدرآمد سمیت نئی قانون سازی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مو¿ثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالہ سے مختلف نئے بلوں پر کام کر رہے ہیں جس میں معذور افراد کے حقوق کا بل بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفد نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت پاکستان بالخصوص وزارت انسانی حقوق کی کوششوں کی تعریف کی۔