اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 11 ارب80 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 30 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔