کراچی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی سپر ایٹ مرحلے میں حبیب بینک لمیٹڈ نے پشاور اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن نے کراچی وائٹس کو شکست دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کے ایک میچ میں حبیب بینک لمیٹڈ نے پشاور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کی، پشاور کی …
قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلہ، حبیب بینک لمیٹڈ نے پشاور، سوئی سدرن گیس کارپوریشن نے کراچی وائٹس کو ہرا دیا

مزید خبریں
کراچی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی سپر ایٹ مرحلے میں حبیب بینک لمیٹڈ نے پشاور اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن نے کراچی وائٹس کو شکست دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کے ایک میچ میں حبیب بینک لمیٹڈ نے پشاور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کی، پشاور کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 116 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اس نے حبیب بینک لمیٹڈ کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 111 رنز کا ہدف دیا، کپتان اکبر بادشاہ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، زوہیب خان نے 4، عماد بٹ نے 3 اور عمر گل نے 2 وکٹیں لیں








