آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرا دیا

66
India and Australia
India and Australia

برسبین ۔ 22 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔ بارش کے باعث بھارتی ٹیم کو کامیابی کیلئے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 174 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی۔ شیکھر دھون کی 76 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ایڈم زمپا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔