اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.71 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر 2018 ءتک ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.71 فیصد کی کمی ریکارڈ …
ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں1.71 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.71 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر 2018 ءتک ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.71 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے تیسرے مہینے کے مقابلے میں 1.83 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعدادوشمارکے مطابق خوراک،مشروبات، تمباکو، کوئلہ، پیٹرولئیم مصنوعات، ادویات ، غیردھاتی معدنی مصنوعات اورکھاد کی پیداوارمیں کمی جبکہ الیکٹرانکس ، پیپر اوربورڈ کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔









