اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں ملک میں لوہا اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 3.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبر2018ءتک پاکستان نے لوہا اورسٹیل سکریپ کی درآمدات پر 517.24 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.44 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے سٹیل سکریپ اورآئرن کی درآمدات پر535.648 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں لوہا اورسٹیل کی درآمدات میں 6.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔