اسلام آباد ۔29 نومبر(اے پی پی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کے زیر انتظام 25 سے 28 مارچ 2019ءکے دوران مسقط عمان کا دورہ کرنے والے تجارتی وفد میں شرکت کے لئے 14 دسمبر 2018ءتک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ادارے کی طرف جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی وفد 25 سے 28 مارچ 2019ءکو عمان کا دورہ کر ے گا جس میں بیڈ لینن، تولیے، آم، کینو، چاول، تازہ گوشت، مشروم ، آلو اور پیک شدہ کھجور وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے اپنے نمائندوں کی شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کے حوالے سے عالمی درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جو قومی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی ۔ عالمی تجارتی وفد میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔