وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت مالیاتی پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ کا اجلاس

67
APP61-29 ISLAMABAD: November 29 - Finance Minister, Asad Umar chairing meeting of Monetary and Fiscal Policies Coordination Board. APP

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری اور پائیدار و متوازن اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں مالیاتی پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری خزانہ نے اقتصادی اور مالیاتی صورتحال کے حوالہ سے اجلاس کو تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بیرونی توازن میں بہتری آئی ہے، اس عرصہ میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ اور درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کے باعث کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 4.6 فیصد کمی آئی ہے۔