مالی سال 2018-19ءکے پہلے چار ماہ میں فارماسوٹیکل مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 23.65فیصد کا اضافہ ہوا، ادارہ شماریات پاکستان

اسلام آباد ۔02 دسمبر(اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے چار مہینوں میں جولائی تا اکتوبر کے دوران فارماسوٹیکل مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 23.65فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2018ءکے دوران 8.9ارب روپے کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ جولائی تا اکتوبر 2017ءکے دوران 7.2ارب روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح …

اسلام آباد ۔02 دسمبر(اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے چار مہینوں میں جولائی تا اکتوبر کے دوران فارماسوٹیکل مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 23.65فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2018ءکے دوران 8.9ارب روپے کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ جولائی تا اکتوبر 2017ءکے دوران 7.2ارب روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فارماسوٹیکل مصنوعات کی قومی برآمدات میں 1.7ارب روپے یعنی 23.65فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔