اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ سی پیک کی بنیادکو وسعت دینے اور رفتار تیز کرنے کی ضرورت تھی تاکہ اہداف کا حصول ممکن بنایا جائے، چین کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ کی سپیشل کمیٹی برائے سی پیک سے خطاب کرتے ہوئے …
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا سینٹ کی سپیشل کمیٹی برائے سی پیک سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ سی پیک کی بنیادکو وسعت دینے اور رفتار تیز کرنے کی ضرورت تھی تاکہ اہداف کا حصول ممکن بنایا جائے، چین کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ کی سپیشل کمیٹی برائے سی پیک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ زرعی شعبے میں تعاون کے نتیجے میں چینی مارکیٹ تک رسائی، کارپوریٹ فارمنگ، پراڈکٹس مارکیٹنگ کو فروغ ملے گا،سی پیک کے تحت سماجی شعبے کو ترقی دینے کیلئے الگ جائنٹ ورکنگ گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔








