وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی۔ پیر کو ایرانی نائب وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ سیکرٹری خارجہ کی سطح پر 10ویں دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیر …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی۔ پیر کو ایرانی نائب وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ سیکرٹری خارجہ کی سطح پر 10ویں دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور ایران کے مابین باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام پر زور دیا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے اپنی قیادت کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دوطرفہ تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید خبریں