وفاقی وزیر انسانی حقوق سے قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری سے قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت تنظیم کی سیکرٹری بیرسٹر حیاء ایمان زاہد کر رہی تھیں۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر نے وفد کے ساتھ انسانی حقوق خصوصاً قیدیوں کے حقوق کے مختلف مسائل …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری سے قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت تنظیم کی سیکرٹری بیرسٹر حیاء ایمان زاہد کر رہی تھیں۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر نے وفد کے ساتھ انسانی حقوق خصوصاً قیدیوں کے حقوق کے مختلف مسائل سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے وزیر کو اپنے کام اور ان اقدامات کے بارے میں بتایا جو کہ قیدیوں کی با اختیار ی اور سندھ میں ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔

مزید خبریں