وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صحافیوں سے گفتگو

راولپنڈی03دسمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو خود انحصار ادارہ بنایا جائے گا، 80روزہ غیر معمولی کارکردگی کے بعد اب پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرینوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کر کے ریلوے خسارے پر قابو پایا جاسکتا ہے، ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکم دسمبر کو آٹھ کروڑ ستر …

راولپنڈی03دسمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو خود انحصار ادارہ بنایا جائے گا، 80روزہ غیر معمولی کارکردگی کے بعد اب پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرینوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کر کے ریلوے خسارے پر قابو پایا جاسکتا ہے، ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یکم دسمبر کو آٹھ کروڑ ستر لاکھ کے ٹکٹ ایک ہی دن میں فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم ہواہے، ہم تین نئی ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں،رحمان بابا ٹرین پشاور سے کراچی 23 دسمبر کو چلے گی جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے معذوروں کے عالمی یوم کی مناسبت سے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معذور افراد کے لیے وہیل چیئرز کی سہولت کی فراہمی کے افتتاح سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں