وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کاکالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے نئے بلاک اور امتحانی مرکزکی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے، موجودہ حکومت طبی شعبہ میں اصلاحات لا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اس شعبہ سے وابستہ افراد کو بھی سہولت مل سکے اور صحت کے ڈھانچہ اور سہولیات کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے، موجودہ حکومت طبی شعبہ میں اصلاحات لا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اس شعبہ سے وابستہ افراد کو بھی سہولت مل سکے اور صحت کے ڈھانچہ اور سہولیات کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے نئے بلاک اور امتحانی مرکزکے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیںوفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کالج آف فزیشن و سرجن کے نئے تعمیر کردہ بلاک کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور اس شعبہ سے وابستہ افراد ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے اس مقدس پیشے کا انتخاب کیا ہے۔

مزید خبریں