چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی صدرامان اللہ کنرانی کی قیادت میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد نے صدرامان اللہ کنرانی کی قیادت میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ، پیرکوسپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بارکے وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ باراوربنچ ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد نے صدرامان اللہ کنرانی کی قیادت میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ، پیرکوسپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بارکے وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ باراوربنچ ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں اوردونوں کانصب العین عوام کوفوری اورتیزترین انصاف کی رسائی یقینی بنانا ہے اورہم نے اس حوالے سے ہرممکن کوششیں کی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم نے زیرالتوا مقدمات کونمٹانے پربھی بھرپور توجہ دی ہے تاکہ عوام تک حقیقی انصاف کے ثمرات بہم پہنچائے جاسکیں ،

مزید خبریں