35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے پارلیمنٹ ہاوس میں نجی...

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے پارلیمنٹ ہاوس میں نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی اسلام آباد کو واقعہ کی تحقیقات کرنے کا حکم

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیر مملکت نے آئی جی اسلام آباد کو واقعہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاو¿س کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزارت داخلہ سے پیر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعہ سزا دیں گے، کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر ایک کی عزت کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر نیا ایس او پی بنائیں گے تاکہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ وزیر مملکت نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹس اور کیمرہ مین ہمارے لیے قابل احترام ہیں اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان کے کام میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126436

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں