36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس...

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو حکومت کے ماتحت نہیں، نیب کے چیئرمین کو ماضی کی حکومت نے لگایا، جن لوگوں نے ملک کے خزانہ کو لوٹا ہے وہ احتساب کے عمل سے بچ نہیں سکتے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کا چیئرمین نواز شریف کا لگایا ہوا ہے، نیب حکومت کے ماتحت نہیں، نیب کے چیئرمین کو لگانے میں اپوزیشن کا کردار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب آزادانہ طور پر انکوائری کر رہا ہے، جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کو حساب دینا ہو گا، نیب ان کا اپنا بنایا ہوا ادارہ ہے، جو عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنے گا، نواز شریف کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، اس طرح کے کئی حملے ماضی میں مسلم لیگ (ن) کر چکی ہے، اب ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی بےگناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں