اسلام آباد ۔ 30دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 3 اور 4 جنوری کو ترکی کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ترکی کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیراعظم کے مشیر برائے عبدالرزاق داﺅد …
وزیراعظم عمران خان ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 3 اور 4 جنوری کو ترکی کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 3 اور 4 جنوری کو ترکی کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان ترکی کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیراعظم کے مشیر برائے عبدالرزاق داﺅد ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان ترکی میں بزنس فورم سے خطاب کے علاوہ ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں سے انقرہ میں ملاقات کریں گے۔ بیان کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی جڑیں مشترکہ مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں قائم ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی رابطوں کے ذریعے ایک دوسرے سے تعلقات قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ اس کے علاوہ اس دورے کے نتیجہ میں بالخصوص، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی اور تعاون میں اضافہ ہو گا۔






