وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

100

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے نئے سال کی آمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ پٹرول کی قیمت میں 4.86 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.26 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 52 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.16 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری کے پورے مہینے کے لئے ہو گا۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول 92 رون کی نئی قیمت 90.97 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 106.68 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 82.98 روپے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75.28 روپے ہو گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے 31 جنوری تک رہے گا۔