قومی شاہراہوں اورموٹرویزپردھندکی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات

اسلام آباد ۔ 03جنوری(اے پی پی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، بورےوالہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، ہارون آباد، فقیروالی، لودھراں، بہاولپور، مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، چشتیاں، شجاع آباد، صفدرآباد، ظفروال، شورکوٹ کینٹ، پیرمحل، کاہنہ اور گرد و نواح میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان …

اسلام آباد ۔ 03جنوری(اے پی پی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، بورےوالہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، ہارون آباد، فقیروالی، لودھراں، بہاولپور، مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، چشتیاں، شجاع آباد، صفدرآباد، ظفروال، شورکوٹ کینٹ، پیرمحل، کاہنہ اور گرد و نواح میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان خانیوال، موٹر وے ایم ٹو لاہورسے کوٹ مومن، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباداورگوجرہ موٹر موٹروے کودھندکی وجہ سے بندکردیاگیا ہے اسی طرح قصور، اوچ شریف اور گردونواح میں بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو گئی۔ دھند کے باعث رشکئی سے پشاور موٹروے بھی بند کر دی گئی ہے۔ دھند کے باعث حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی، انہوں نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں پرفوگ لائٹس کااستعمال اور دھندکے دوران غیرضروری سفرسے گریزکیاجائے جبکہ کسی بھی مشکل کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 130 یا ہم سفرایپ، ایف ایم 95 سے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔