کبڈی سیریز، پاکستان گرین نے بھارت اور پاکستان وائٹ نے ایران کو شکست دے دی

80
APP66-07 FAISALABAD: January 07 - A view of Kabaddi match between India Punjab and Pakistan Green teams during 41st Commissioner National Kabaddi Championship at Iqbal Stadium. APP photo by Tasawar Abbas

فیصل آباد 07 جنوری (اے پی پی ): پاکستان گرین نے بھارت اور پاکستان وائٹ نے ایران کی کبڈی ٹیموں کو شکست دے دی۔ تفصیلات کیمطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچز میں پاکستان وائٹ نے ایران اور پاکستان گرین نے بھارت کی کبڈی ٹیموں کو شکست دی ۔پاکستان گرین نے بھارت کو 47-29 اور پاکستان وائٹ نے ایران کو 38-24 پوائٹس سے شکست دی ۔ پاکستان گرین اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ریڈ اورڈیفنڈ محاذوں پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم نے ابتدا ہی سے کامیاب ریڈ اور ڈیفنڈ کرتے ہوئے برتری حاصل کی جو ہاف ٹائم تک برقرار رہی، ہاف ٹائم پر پاکستان گرین کو بھارت پر 29-13 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھی پاکستان گرین کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے بھارت کو مجموعی طور پر 47-29 پوائنٹس سے شکست دی ۔