اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے،صحت مند اور تعلیم یافتہ معاشرے سے بہتر پاکستان کی تعمیر ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومتی ترجیحات میں …
صدرڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری سمٹ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے،صحت مند اور تعلیم یافتہ معاشرے سے بہتر پاکستان کی تعمیر ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں مڈوائفری کا شعبہ بہت اہمیت کا حامل ہے، ہمیں اس شعبے کی استعداد کار میں اضافہ اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنی ہے۔ صدر مملکت نے 2019ء کو نرسنگ کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آگاہی پھیلا کر صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے فروغ کیلئے غذائیت کی دستیابی پر توجہ دینی ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان چیپٹر آف نرسنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں نرسنگ کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کی تعداد دگنی کریں گے۔ صدر نے کہا کہ نرسنگ یونیورسٹی کے قیام سے سالانہ 25 ہزار افراد کو تربیت فراہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ ڈپلومہ کے بجائے نرسنگ ڈگری کا اجراء کیا جائے گا،نرسز اپنے اندر خدمت اور ہمدردی کا جذبہ زندہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند اور تعلیم یافتہ معاشرے سے بہتر پاکستان کی تعمیر ممکن ہو سکے گی۔








