وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر کی ملاقات

لاہور۔8 جنوری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبو د کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات خصوصاً او پی سی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے …

لاہور۔8 جنوری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبو د کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات خصوصاً او پی سی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔او پی سی وزیر اعظم عمران خان کے مشن کی تکمیل اور نئے پاکستان کے قیام کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت سرگرم عمل ہے