اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ سر کریک سے جیوانی تک پھیلی ہوئی ساحلی پٹی، سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی بحری سیکیورٹی کے لیے ہر دم تیار اور مستعد ہے،کوسٹل کمانڈ انتہائی اہم آپریشنل کمانڈ ہے جس نے قلیل عرصے میں اپنی کارکردگی اور محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا …
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشینسی کمپٹیشن پریڈ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ سر کریک سے جیوانی تک پھیلی ہوئی ساحلی پٹی، سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی بحری سیکیورٹی کے لیے ہر دم تیار اور مستعد ہے،کوسٹل کمانڈ انتہائی اہم آپریشنل کمانڈ ہے جس نے قلیل عرصے میں اپنی کارکردگی اور محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔وہ بدھ کو پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپیٹیشن پریڈ 2018 سے خطاب کر رہے تھے ۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیول چیف نے کوسٹل کمانڈ کی 2018 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہارکیا ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان نیوی اپنی بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،آنے والے دنوں میں سمندری تنصیبات کی حفاظت اور سی پیک کے تناظر میں کوسٹل کمانڈ کی زمہ داریوں میں اصافہ ہو گا۔








