وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا تیسری بار ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ ،مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر آج تیسری بار ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کے لواحقین سے بات چیت کی، انکے مسائل سنے اور انتظامیہ کو ان کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی او کہا کہ اس سلسلے میں …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر آج تیسری بار ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کے لواحقین سے بات چیت کی، انکے مسائل سنے اور انتظامیہ کو ان کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی او کہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ واضع رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا تھا تو ہسپتال کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کیا تھا، دورے کہ دوران مریضوں کے لواحقین نے شکایات کے انباار لگا دیئے تھے جس پر وزیرِاعظم عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت عامر محمود کیانی کو ٹاسک سونپا تھا کہ ہولی فیملی ہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔گذشتہ رات وزیرِصحت نے شام6بجے راولپنڈی ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر صحت نے اپنی زیر نگرانی مریضوں کو وارڈ میں شفٹ کروایا تھا اور انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ آئندہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔وزیر صحت نے کہا کہ نئے ہسپتالوں کے قیام سے پہلے وارڈ بنائے جارہے ہیںتاکہ عوام کو فوری طور پر صحت کی سہولیات دی جاسکیں، وزیرِ صحت نے گذشتہ رات 2بجے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال میںمریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ گذشتہ رات جو ہدایات جاری کیں گئیں تھی ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے آج سہ پہر ہولی فیملی ہسپتال کا دوبارہ دورہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ علاج غریبوں کا حق ہے اور دُکھی انسانیت کی مدد کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ، اسلام آباد میں ہیلتھ کے حوالے سے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں انشاءاللہ صحت کے شعبے میں ہماری کارکردگی کے ثمرات عوام کے سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں، صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام تر وسائل فراہم کریں گے۔