اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اراکین پارلیمنٹ کو قانون سازی کے عمل میں بہتر انداز میں معاونت فراہم کرے۔ بدھ کو سپیکر کی زیرِ صدارت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور اس کے کردار کو مزید فعال بنانے کےلئے بدھ کو اسلام آباد …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اراکین پارلیمنٹ کو قانون سازی کے عمل میں بہتر انداز میں معاونت فراہم کرے۔ بدھ کو سپیکر کی زیرِ صدارت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور اس کے کردار کو مزید فعال بنانے کےلئے بدھ کو اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیکر کی جانب سے پپس کو ہدایت دی گئی کہ وہ بہتر انداز میں اراکینِ پارلیمنٹ کو قانون سازی کے عمل میں معاونت فراہم کریں۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پپس) ظفراللہ خان سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے اراکینِ قومی اسمبلی، سینیٹ آف پاکستان، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اور عملے کی استعدا دکار میں اضافہ کےلئے تربیتی کورسز ترتیب دینے کےلئے ہدایات دیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے قوائد اور ضوابط، آئین پاکستان، قانون سازی اور پارلیمانی اقدار کے حوالے سے پپس کے افسران کواپنے تجربات کی روشنی میں اس کی افادیت سے روشناس کرانے کےلئے احکامات جاری کئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے انسانی حقوق، خارجہ پالیسی ، سول ملٹری تعلقات، حکومتی اور انتظامی امور جیسے اہم موضوعات پرمباحثے کروانے اور ان موضوعات سے متعلقہ کورسز کے اجراءکی ضرورت پر زور دیا۔








