وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے،کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور عالمی اداروں کو بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیئے ۔یہ بات انہوں نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے،کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور عالمی اداروں کو بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیئے ۔یہ بات انہوں نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پارٹی امور اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جو ظلم و ستم ڈھا رہا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہیں۔وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں روزافزوں بڑھتے ہوئے مظالم کا فوری نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ غیر جانبدارانہ رپورٹس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف موجود ہے جو ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور عالمی اداروں کی توجہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کی طرف مبذول کرانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔