وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

69
APP05-11 ISLAMABAD: January 11- Ambassador People Republic of China H.E Yao Jing called on Federal Minister for National Food Security & Research, Sahabzada Mehboob Sultan in his office. APP photo by Saeed-Ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے آلو، چیری، آٹا کی درآمدات بڑھانے کے علاوہ معیشت کے دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ صاحبزادہ محبوب سلطان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت اور زرعی و لائیو سٹاک سمیت معیشت کے مختلف سیکٹرز میں تعاون سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا۔ سفیر نے کہا کہ چین کی حکومت چینی ہائبرڈ رائس سیڈ کی مانیٹرنگ کی غرض سے پاکستانی ماہرین کو باضابطہ طور پر مدعو کرے گی تاکہ مقامی سطح پر چاول کی فصل اور پیداوار میں اضافہ کیلئے اس سے استفادہ کیا جائے۔ سفیر نے کہا کہ چین عالمی آبادی کے 20 فیصد کیلئے خوراک پیدا اور اس کے علاوہ اپنی ضروریات کیلئے بڑے پیمانے پر خوراک درآمد بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی خطہ میں مضبوط طاقت ہے جبکہ سی پیک نے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔